ڈیرہ، گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم، ٹیمیں الرٹ

ڈیرہ، گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم، ٹیمیں الرٹ

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر نے ریجن کے چاروں اضلاع میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں و چرچز کی سیکورٹی کے لیئے فول پروف(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 انتظامات کرنے کے حوالے احکامات جاری کرتے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے پہلے پولیس افسران واہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت سے متعلق مکمل بریف کیا جائے جبکہ پارکینگ کا انتظام مخصوص فاصلہ پر ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے اورسرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس بات کاپابند بنایا جائے کہ وہ چرچز کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں،ان کی مشاورت سے سیکورٹی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سیکورٹی اقدامات اٹھائے جائیں،آر پی اوکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں یہاں کے محب وطن شہری ہیں ان کو عبادات کے لئے فول۔پروف سیکورٹی دینا ہماری ذمہ داری ہے جس سے ذرا برابر بھی انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

گرجا گھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -