جمعیت  اہلحدیث پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے،عبدالرشید حجازی

  جمعیت  اہلحدیث پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے،عبدالرشید حجازی

  

 خانیوال (نمائند ہ پاکستان) جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہمیشہ ملک کی ملک جعفرایہ اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا ہے، خانیوال کا الیکشن بہت اہم ہے، جہاں ریاست مدینہ کا دعویٰ کیا گیا وہاں (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 ختم نبوت پر ڈاکے ڈالے گئے مساجد و اوقاف کے خلاف بل پاس کرائے گئے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر وہ بل پاس کرائے گئے ہیں جن واضح طور پر اسلام کی مخالفت ہوتی ہے، جمعیت اہلحدیث پاکستان پاکستان حاصل کرنے والی جماعت کے ساتھ ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمارے خمیر میں شامل ہے، جمعیت اہلحدیث پاکستان (ن) لیگ لے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پاکستان جنوبی پنجاب کے امیر علامہ عبدالرشید حجازی،حافظ اسامہ عبدالکریم، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں، سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا، ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 206 رانا محمد سلیم حنیف، ضلعی امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع خانیوال قاری سیف اللہ عابد، امیر سیاسی امور ضلع خانیوال چوہدری مظہر امین چوہان، جماعت اسلامی کے کاشف بندیشہ و دیگر جمعیت اہلحدیث خانیوال کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے موجودہ حکومت نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا یا لیکن اس نعرہ کی آڑ میں مساجد و اوقاف کے خلاف بل پاس کرائے اسلام دشمن بل پاس کرائے اسلا م قبول کرنے والوں کے خلاف سزاؤں کا اعلان کیا جاتا ہے یا اسلام قبول کرنے کیلئے عمروں کا تعین کیا جائے تو ایسی حکومت یا جماعت کی جمعیت اہلحدیث پاکستان ہرگز حمایت نہیں کرے گی۔ اس حکومت کے دور میں مہنگائی کو ختم کرنے کا نعرہ لگایا گیا تھا آج ہر وہ شخص جو بااسانی زندگی گزار رہا تھا آج وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جاسکتا یہاں تک مہنگائی کے سبب ادویات بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن کسی صوبائی حلقہ یا کسی ایک سیٹ الیکشن نہیں رہا بلکہ یہ الیکشن ملک کے دو موقف کی تائید کرنے میں ثابت ہوگا کہ ملک میں بد امنی ہے ملک میں اسلام کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ملک کو اندرونی اور بیرونی غداروں کا سامنا ہے جو کبھی کلبھوشن کیلئے اسمبلی میں بل لے کرآتے ہیں اور کبھی کسی اور غدار کیلئے لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے کارکنون سے کو کہاکہ اگر آ پ اس موقف کی تائید کرتے ہیں تو قائدین کی ہدایت کے مطابق اس الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بھر پور ساتھ دیں۔جمعیت اہلحدیث پاکستان جنوبی پنجاب کے امیر علامہ عبدالرشید حجازی نے مزید کہاکہ جمعیت اہلحدیث پاکستان بنیادی طور پر وطن عزیز سے محبت کرنے والی جماعت ہے ہمارا فیصلہ اکیلا نہیں ہوتا 565 ارکان پر وطن عزیز سے مشتمل ہماری مرکزی مجلس شوریٰ فیصلہ کرتی ہے فیصلہ کرتے وقت ہماری ترجیح شخصیات نہیں ہوتی صرف اس پارٹی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جو ملک سے بنیادی محبت کرتی ہو کم از کم دین کے قریب ہو اس کے ساتھ کھڑی ہوتی الحمداللہ فیصلہ کرنے کے بعد ہماری جماعت حکومتی یوٹرن نہیں لیتی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے موجودہ سربراہ علامہ مولانا سینٹر پروفیسر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ان کے جد امجد علامہ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی اور شیر پنجاب مولانا ثناء اللہ امرتسری یہ جوڑی تھی جب پاکستان بن رہا تھا اس وقت انہوں نے مسلم لیگ ساتھ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ پاکستان مسلم لیگ نے بنایا نہیں حاصل کیا ہے پاکستان کو بنایا پاکستان ان لوگوں نے بنایا جنہوں نے بالا کوٹ کے سنگریز پتھروں کو اپنے جگر کے خون سے لالازار کیا تھا بنیاد اور نظریہ پاکستان کا انہوں نے رکھا تھا اور مقدر میں تھا مسلم لیگ کے حاصل کرلینا یہی وجہ ہے کہ تب سے لے کر اب تک ہماری خمیر میں مسلم لیگ موجود ہے اس لئے ہمارا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہے۔انتخابی جلسے میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید حامد علی، مہر افتخار احمد نکیانہ ایڈووکیٹ، حاجی شیخ فتح علی، چوہدری انور علی جٹ، چوہدری مسعود صادق،عامر سعید، ریحان خان،کونسلرز طارق نواب پراچہ،رانا شمشاد،، راشاد ببی،راؤ رضا اللہ،مسلم لیگی راہنما رانا لیاقت علی، شاہد خان پٹھان، رانا عامر گلزار چوہدری شاہد رفیق سمیت جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع خانیوال کی چاروں تحصیل کے کارکنا ن، صحافی، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر راہنما سمیت سول سائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 عبدالرشید حجازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -