عوامی نمائندے غائب،حلقہ سیاسی طورپرلاوارث،احمدیار ہنجرا

عوامی نمائندے غائب،حلقہ سیاسی طورپرلاوارث،احمدیار ہنجرا

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حلقہ  این اے،181پی پی 279،پسماندگی کی حدوں کو چھورہا ہے، علاقہ سیاسی طور پر لاوارث اور یتیم ہو چکا ہے،،عوام کے دکھوں اور تکالیف کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں، عوام(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 مکمل طور پر بے یارو مدد گار ہو چکے ہیں،ہنجراء خاندان نے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے اور ہمارا دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف اور بہترین دورتھا،ہنجراء خاندان کی 35سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے،عہدے کی اہمیت نہیں انشاء اللہ خدمت کا سفر جاری وساری رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلقہ این اے181پی پی 279میں یکساں طور پر اور بلا تفریق تعلیم‘ صحت اور انفراسٹرکچر پر کام کیا جبکہ ان کے دور میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ان حلقوں میں اربوں کے کام کروائے گئے ہیں،گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج،دائرہ دین پناہ ڈگری کالج،گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایم اے کلاسز کا جراء،عوام کادیرینہ مسئلہ  ہیڈ محمد والا روڈ کا بقیہ9کلو میٹرحصہ کی تعمیر، بستی سرائی تا جنوبی ریلوے پھاٹک تک ساڑھے 11کروڑ کی لاگت سے بننے والے کارپٹ روڈ  کی تعمیر،کوٹ ادو سٹی میں دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل کیلئے5کروڑکی گرانٹ سے شہر بھر میں سیوریج نالیوں سمیت ٹف ٹائل،چوہدری نرسری تا پل گارڈر مغربی نہر کوٹ سلطان کنارے کی پختہ سڑک کی تعمیر، ریلوے لائن پار کی آبادی کیلئے منی بائی پاس کی منظور ی، نور شاہ چوک سے پل ولو والی تک پختہ سڑک کی تعمیر، ریسکیو1122 کی منظور ی جبکہ کوٹ ادو کے شہریوں کے مطالبہ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، ڈائیلسز سنٹر، امراض دل یونٹ جبکہ چاہ منشی والا اور لالہ زار کالونی میں سوئی گیس کی فراہمی اور ریلوے لائن کے مغربی کنارے سینما روڈ تا ڈیرہ ریلوے پھاٹک تک منی بائی کی منظوری اور شہر بھر میں جدیدسیوریج سسٹم کی منظوری جوکہ انہوں نے اپنے دور میں کرائی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی ہے عوام کی خدمت کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے،انہوں نے مزید کہا کہ باشعور عوام جانتے ہیں کہ35برس کے دوران کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے اورانشاء اللہ ہنجراء خاندان خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گا۔

احمد یار ہنجرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -