گاڑیوں کا”سیلاب“ملتان میں ٹریفک نظام درہم برہم

  گاڑیوں کا”سیلاب“ملتان میں ٹریفک نظام درہم برہم

  

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجا ب کے شہروں میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو چکا ہے وارڈنز ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے بجائے چالان کرنے کی حد تک محدود ہیں چیف ٹریفک آفیسر دفتر میں بیٹھ کر اپنے افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، ابدالی روڑ،نشتر روڑ،دہلی گیٹ، وہاڑی چوک،پرانا شجاع آباد روڑ،غلہ منڈی روڑ، خانیوال روڑ،دولت گیٹ حضوری باغ روڑ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمودملک نے ٹریفک کے جام ہونے اور  تجاوزات کے خلاف حضوری باغ روڑ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرہ میں ملک اکرم سگو، ملک مقبول کھوکھر، ملک اقبال جاوید، شیخ محمد سلیم، مسعود احمد خان اور دیگر تاجران شریک تھے انہوں نے کہا ٹریفک جام ہونے سے تاجران کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گاہک کو دوکان تک آنے کے لئے راستہ نہیں ملتا آدھی سڑک اور فٹ پاتھوں پر رہڑھی اور چھابے والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور جو سڑک باقی ہے اس پر رکشہ مافیا نے ٹریفک کو جام کر کے رکھ دیا ہے حسین آگاہی ون وے ہونے کے باوجود رکشے والے سارا دن خلاف ورزی کرتے ہیں  جبکہ سی ٹی اوعمران جلیل نے صرف دفتر میں ہی بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ لینا شروع کر دی وہ ملتان شہر کے کاروبار مراکز پر کبھی آنا بھی گورا نہیں کرتے ایک عرصہ سے ملتان کے تمام چوکوں کے ٹریفک سنگل بند ہیں اور آئے روز حادثات ہونا معمول بنا گیا ناجائز تجاوزات میں کارپوریشن کا عملہ ملوث ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک نظام کو بحال کیا اور جامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور ہر علاقے کے تھانوں کو پابند کیا جائے وہ سڑکوں پر قبضہ کرنے والے کے خلاف کاروائی کریتاجربرداری انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے گی ورنہ تاجر ٹریفک نظام خود سنبھالنے پرمجبور ہو جائیں گے اور چیف ٹریفک آفسیر کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہوں گے۔

ٹریفک نظام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -