ایمپلائزیونین کی پرنسپل کیخلاف سیکرٹری ایجوکیشن کودرخواست

   ایمپلائزیونین کی پرنسپل کیخلاف سیکرٹری ایجوکیشن کودرخواست

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سالانہ خفیہ رپورٹس روکنے پربورڈکی ایمپلائزیونین نے پرنسپل کیخلاف سیکرٹری ایجوکیشن کودرخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے سیکرٹری ہائرایجوکیشن کو بھجوائے جانیوالے ایک لیٹرمیں الزام عائد کیاگیاہے کہ پروفیسرمحمدخالد پرنسپل گورنمنٹ صادق (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

ایجرٹن گریجوئٹ کالج کو نومبر2018ء میں چیئرمین بورڈ کاایڈیشنل چارج دیاگیاتھا۔انہوں نے اپنے اضافی چارج کے پیریڈکی سالانہ خفیہ رپورٹس روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے بورڈ کے ملازمین کی پروموشن متاثرہورہی ہے۔اس حوالے سے بورڈکے ایک آفیسر نے عدالت عالیہ سے بھی رجوع کیا جس پرعدالت نے سالانہ خفیہ رپورٹس لکھنے کی ہدایت کی لیکن اس کے باوجود صرف ایک ہی افسرکی رپورٹ لکھی گئی،سال 2019کی خفیہ رپورٹس آج تک ان کی تحویل میں ہیں۔انکو جاری نہیں کیاجارہا جس کی وجہ سے بورڈافسران ذہنی اذیت میں مبتلاہیں۔ اس حوالے سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -