محنت کش کی بیٹی بلڈکینسرکاشکار،علاج کیلئے دربدر

  محنت کش کی بیٹی بلڈکینسرکاشکار،علاج کیلئے دربدر

  

 صادق آباد(تحصیل رپورٹر)صادق آباد کے نواحی علاقہ بھونگ شریف کا رہائشی الطاف شیخ بیٹی کے علا ج و معالجے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگا بچی کے علاج پر لاکھوں روپے مالیت کے اخراجات کئے گئے دوست احبا ب سے ادھار رقم لیکر بیٹی کا علا ج کر وارہا ہوں موجودہ حالات کے پیش نظر میں اس قابل نہیں ہو ں کہ اپنی بچی کے مزید بہتر سے بہتر علاج معالجے کیلئے اخراجات(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 پورے کر سکوں انہوں نے کہاکہ صادق آباد کی مخیر حضرات و شخصیات سمیت تاجر برادری عوام کے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری بچی کے علاج کیلئے جوکہ بلڈ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہے میری رہنما ئی اور امداد کو یقینی بنائیں تاکہ میں اپنی بچی کا بہتر اندازسے علا ج کروا سکوں انہوں نے کہاکہ ہر دوسرے ماہ بعد بیٹی کے ٹیسٹ کیلئے کراچی انڈس ہسپتال جانا پڑتا ہے اس کیلئے بھی میرے پاس کرایہ جات نہیں ہوتے خدارا درد دل رکھنے والے میرے ساتھ تعاون کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -