زیر تعمیر دکانیں مسمار، تاجروں کی انتظامیہ کیخلاف ریلی

  زیر تعمیر دکانیں مسمار، تاجروں کی انتظامیہ کیخلاف ریلی

  

بٹہ کوٹ+اڈا جھلار مدینہ+بارہ میل (نمائندگان ہاکستان +سپیشل رپورٹر) فوارہ چوک مجوزہ رحمت العالینؐ چوک کی کشاد گی کے سلسلے میں پرانے بلدیہ احاطہ میں زیر تعمیر دکانیں گرائے جانے پر مر کزی انجمن تاجران، انجمن تاجران کرایہ داران بلدیہ کبیرووالا کے زیر تاجروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے دوران مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جھو لیاں اٹھا کر”کوسنے“ دئیے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

انجمن تاجران کے صد شیخ راشد ندیم، صدر انجمن کرایہ داران بلدیہ اعجاز احمد خان، سینئر نائب صدر مر کزی انجمن تاجران چوہدری اسلم شاہد نے خطابا ت کے دوران کہا کہ متاثرہ دکاندار عرصہ50سال سے بلدیہ کے کرایہ دارکی حیثیت سے بلدیہ کو کرایہ ادا کررہے ہیں جب کہ مجوزہ تعمیرات چوک فواہ اوربلدیہ مسجد کی کشاد گی کے سلسلے میں چیئر مین میونسپل کمیٹی اطہر خان بھٹہ نے تقریباََ20رو ز قبل پیمائشیں کروا کر انہیں تعمیرات کی اجازت دی جسکے بعد تعمیرات شروع کی گئیں اگر دکانوں کی تعمیر غیر قانونی تھی تو انتظامیہ اتنے دن خاموش کیوں رہی، مقررین نے کہا کہ دکانیں گرائے جانے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کاجو نقصان ہوا اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، تاجرراہنماؤں نے اپنے خطاب میں انتظامیہ کو براہ راست مخاطب کرتے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں دکانوں کی دو بارہ تعمیر شروع نہ کروائی گئی تو تاجروں کا پر امن احتجاج پھیل جائے گا جسکی ذمہ داری انتظامیہ پرعائد ہوگی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -