مشکوک گاڑی کاتعاقب، سائیڈ  لگنے سے دوڈولفن اہلکار گرکرزخمی 

 مشکوک گاڑی کاتعاقب، سائیڈ  لگنے سے دوڈولفن اہلکار گرکرزخمی 

  

 ملتان (وقائع نگار)تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مشکوک گاڑی کے تعاقب کے دوران سائیڈ لگنے سے ڈولفن فورس کے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 دو اہلکار گر کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے درانہ لنگانہ کے قریب ڈولفن فورس نے ایک مشکوک کار سوار سفید رنگ کی ہنڈا سوک کو روکنے کی کوشش کی۔تو کار سوار گاڑی تیزی سے بھگانا شروع کردی۔تعاقب کے دوران کار سوار نے اپنے آپکو بچانے کی غرض سے ڈولفن فورس کی ٹیم کو سائیڈ ماری۔جس کے نتیجے میں محمد وسیم 2249/C اور محمد ذیشان 2757/C سڑک پر گر گئے۔دونوں زخمی ڈولفن اہلکاروں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا یے جبکہ مشکوک کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -