ایم ڈی اے، گورننگ باڈی اجلاس میں 19ایجنڈآئٹم پیش

  ایم ڈی اے، گورننگ باڈی اجلاس میں 19ایجنڈآئٹم پیش

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے کی 89ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے  کی سربراہی میں واسا کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر کریم خان کی خصوصی شرکت۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی اے کی جانب سے شہر کو(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 خوبصورت بنانے چوکوں کی کشادگی جیسے کاموں کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایم ڈی اے کے ساتھ مزید تعاون اور شہر کے ترقیاتی کاموں میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں وائس چیرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،وائس چیئرمین ایم ڈی ایاشرف ناصر خان،ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے میڈم سبین گل خان،،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیا،مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرایں،نمائندہ کمشنر ملتان انجینئر عرفا حسن،،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورسائمہ خان سیکشن آفیسر،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہورمحمد حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر،نمائندہ HUD&PHطاہر جاوید ڈائریکٹر بھاٹا ملتان  اور نمائندہ P&D ڈیپارٹمنٹ سے وقاص ذولفققار اسسٹنٹ ڈائریکٹرشریک تھے۔ اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ہاس کو ایجنڈے کے بارے میں بریف کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے مجموعی طور پر 19 ایجنڈا ایٹم پیش کئے گئے۔ایجنڈا میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کی جانب سے انٹیگریٹڈ الاونس میں اضافہ کوایم ڈی اے ملازمین کو دینے،ایم ڈی اے آ فس بلاک کی تعمیر کی منظوری سمیت  ایم ڈی اے ملازمین کو پلاٹ آ لاٹ کر نے،ایم ڈی اے ملازمین کے بچوں کی شادی کے لیے میرج گرانڈ  اور وفات پانے والے ملازمین کے لئے بھی گرانٹ دینے،ایلوکیشن کمیٹی کے لئے ٹی او آ رز  میں تبدیلی،اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ایجنڈے شامل تھے۔

ایم ڈی اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -