فیکٹریوں میں پروڈکشن آپریشنز کیلئے نئے طریقہ کار وضع کرنیکا فیصلہ 

  فیکٹریوں میں پروڈکشن آپریشنز کیلئے نئے طریقہ کار وضع کرنیکا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیٹ نیوز)سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے فیکٹریوں میں پروڈکشن آپریشنز کے لیے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں سری لنکن فیکٹری مینیجر کے قتل جیسے المناک واقعے سے بچا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 مطابق غیر ملکی شہریوں پر مشتمل عملے والی برآمد کنندہ کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی گارڈز کو مستقبل میں ایسی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جائے۔سیالکوٹ کے تاجر رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ اجلاس کے شرکا فکر مند تھے کہ وہ دنیا بھر میں خاص طور پر مغربی ممالک میں اپنے غیر ملکی صارفین کے سامنے تشدد سے قتل کے واقعے کی وضاحت کیسے کریں گے۔ایس سی سی آئی کے صدر عمران اکبر نے کہاکہ سیالکوٹ کی برآمدی صنعت پر جمعے کے واقعے سے لگنے والے داغوں کو بھرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی تاجروں نے کچھ اہدافی اقدامات اٹھا کر صنعت کو صورتحال سے نکالنے کے لیے پرعزم تھے اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا 'جو اس طرح کے اقدامات کے نافذ ہونے تک میڈیا کو بتائے نہیں جاسکتے'۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیکٹری ورکرز کی کونسلنگ کے لیے مذہبی دانشوروں اور علمائے کرام کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انہیں انسانی زندگی اور اسلام کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
فیکٹریوں کا طریقہ کار