بوریوالا، چور،ڈاکو متحرک، چوبیس گھنٹوں میں 10وارداتیں 

بوریوالا، چور،ڈاکو متحرک، چوبیس گھنٹوں میں 10وارداتیں 

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)ڈکیتیوں اور چوریوں کے نہ رکنے والے سلسلہ نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں،24 گھنٹوں میں چوری اور ڈکیتی کی10 وارداتیں ہوئیں،شہری لاکھوں روپے کے موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل سے محروم،بورے والادندناتے پھرتے جرائم پیشہ گروہوں کی جنت بن گیاتفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں مسلح ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث بن چکا ہے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ گروہوں کی کاروائیوں سے بورے والا لیاری میں تبدیل ہوچکا ہے منتخب عوامی نمائندوں،سٹیک ہولڈرز اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی سے شہریوں کے دن کا سکون اور راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی10مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے قیمتی موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے ساہوکا کے نواحی علاقہ جنگا جوئیہ میں دودھ فروش فیض احمد کو دو مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاوں 429/ ای بی کے رہائشی محمد عاطف سے 3 نامعلوم مسلح ڈاکو 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں احسن گجر سکنہ 405/ ای بی سے تین مسلح ڈاکو 15ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، لاہور روڈ پر مقامی شہری خبیب احمد سے مسلح ڈاکو موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے،تھانہ گگو منڈی کی حدود میں اجمل نامی شخص سے تین نامعلوم مسلح ڈاکو 15 ہزار نقدی لوٹ کر رفو چکر ہوگئے،تھانہ شیخ فاضل کی حدود 421/ ای بی برجیاں کے قریب تین مسلح ڈاکو مزدوروں کو یرغمال بنا کر ان سے 20ہزار نقدی چھین کر چلتے بنے،تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود حبیب کالونی سے 2 مسلح موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد خالد سکنہ حبیب کالونی سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار،تھانہ صدر کی حدود 497/ای بی کے قریب مسلح ڈاکووں نے 499/ ای بی کے سکندر شاہین نامی شخص سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،نامعلوم چور میونسپل کمیٹی کے پارکنگ سٹینڈ سے مقامی شہری محمد عقیل سکنہ 403/ ای بی کے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے،غلہ منڈی محمد بوٹا سکنہ 305/ ای بی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ان بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر دندناتے ہوئے دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے#

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -