ملتان، سینکڑوں مقدمات سرد خانے کی نذر، سائل دربدر

  ملتان، سینکڑوں مقدمات سرد خانے کی نذر، سائل دربدر

  

ملتان (وقائع نگار) ضلعی پولیس کی عدم توجہی کے باعث تھانوں میں تفتیشی افسروں کو من مانیاں بڑھ گئیں۔جسکی وجہ سے پینڈنگ مقدمات کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی ہے۔صرف کینٹ ڈویژن میں پینڈنگ مقدمات کی تعداد 594 تک جا پہنچی ہے۔گلگشت ڈویژن میں پینڈنگ مقدمات کی تعداد 753۔سٹی ڈویژن میں پینڈنگ مقدمات کی تعداد 171 ہے جبکہ صدر ڈویژن میں پینڈنگ مقدمات کی تعداد 294 ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ قطب پور 233 پینڈنگ مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر آیا ہوا ہے۔اور خواتین پولیس اسٹیشن میں ایک بھی مقدمہ پینڈنگ نہیں ہے۔

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر55سالہ خاتون جاں بحق

ملتان (وقائع نگار) تھانہ قطب پور کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔معلوم ہوا ہے تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم خاتون سڑک پر سے جارہی تھی۔اسی دوران ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے نامعلوم خاتون کو ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں  55 سالہ نامعلوم خاتون موقع پر جان کی بازی ہار گئی۔جبکہ  ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مقامی پولیس   نے موقع(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 پر پہنچ کر نعش اور ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -