احتساب عدالت، زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت، زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ...

  

       اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آبادمیں آج سابق صدر آصف زردار ی اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف مقدمات اور ریفرنسزکی سماعت کریگی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بیان حلفی جمع کرانے کے کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت کریگی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں آج پیر کو کیسز کی سماعت کے حوالے سے شیڈول جاری کردیاگیا  جس کے تحت  احتساب عدالت اسلام آبادسابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 اکاؤنٹ ،میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کریگی  اس  کے علاوہ اومنی گروپ کے خلاف پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی بھی سماعت ہوگی۔ عدالت آج سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے   کے  نیب ریفرنس،فرزانہ راجہ اور دیگر کے خلاف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے  نیب ریفرنس،سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف اختیارات سے تجاوز کے  نیب ریفرنس کی  سماعت ہوگی۔ ادھراسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرانے کا کیس، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری کیس کی کاروائی روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل،جوریسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل،اے پی پی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔

سماعت ہوگی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -