پی پی 206، متعدد برادریوں کا  ن لیگ میں شمولیت کااعلان

     پی پی 206، متعدد برادریوں کا  ن لیگ میں شمولیت کااعلان

  

 خانیوال(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کا پاورشوتحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گرا دیں تحریک انصاف کے ضلع جنرل سیکرٹری ویلفیئرونگ وسابق ناظم و اپوزیشن لیڈربلدیہ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

خانیوال محمداشرف گادھی نے اپنے دیگرکونسلروں اورمختلف برادریوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔حلقہ پی پی206کے ضمنی انتخابات کے حوالہ سے کالونی نمبر3میں جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا جس میں سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان خان ڈاہاایم این اے محمد خان ڈاہاسابق ایم پی اے چوہدری فضل الرحمنمہرافتخارنکیانہ ایڈ ووکیٹشہباز چیمہ ایڈووکیٹنعمان چوہدری ایڈووکیٹرانا عامرگلزارکونسلرزشیخ فتح علیمحمدعلی ایڈووکیٹرا اشفاقرانا اکرامڈاکٹر قیصرڈاکٹر یونسسلیم بھٹیرانا فیاضرا ناصرعلیابوبکرقادریجمیل انصاریجان محمد جانیچوہدری ادریسملکمحمدریاض اقبال سروہازبیرپراچہڈاکٹر حامد علیآصف ملکمیاں طاہرنذیرسمیت آرائیں برادریکمبوہ برادریمغل برادریملک برادریپراچہ برادریسمرابرادریراجپوت برادریڈوگربرادریصدیقی برادریگادھی برادریبلوچ برادریشیخ برادریوں کے سربراہوں اوروکلا برادری و معززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑکرمسلم لیگ میں شامل ہونیوالے کونسلروں اورمعززین علاقہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ منتخب ہونے کے بعد علاقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اورجس طرح علاقہ کی عوام اورکونسلروں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہمیشہ ان کے اعتماد پر پورااتریں گے۔انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اورمہنگائی کے ہاتھوں عوام فاقہ کشی اورخود کشیاں کرنے پر مجبورہوچکی ہے جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکومت پر عائدہوتی ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بجلیگیس اورپٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں روزبروزاضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے اب عوام پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے جس کا اظہار 16دسمبر کو شیر پر مہر لگاکرمسلم لیگ نے کے امیدوارکوکامیاب کرکے کریگی۔اس موقع پر محمداشرف گادھی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کہ انہوں نے اپنے کونسلروں سمیت پی ٹی آئی چھوڑکرمسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق کیا ہیمسلم لیگ ن میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں مجبورعوام اب حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے اس فیصلے کو شہر بھرکے سماجی اورعوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے انشا اللہ ضمنی الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی وبقا اورامیدواررانا محمد سلیم حنیف کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -