سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش، پولیس آپریشن، نوجوان گرفتار، پسٹل برآمد
وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) نوجوان کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی پولیس تھانہ ماچھیوال کی حدود میں ماجد نامی نوجوان نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
ساتھ ویڈیو بنا کر وائرل کردی جس پر پولیس تھانہ ماچھیوال نے کاروائی کرتے ہوئے ماجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 بور پستول برآمد کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلحہ