ایف آئی اے میں بھر تیاں، امیدواروں سے20دسمبر تک درخواستیں طلب

 ایف آئی اے میں بھر تیاں، امیدواروں سے20دسمبر تک درخواستیں طلب

  

  میلسی (نامہ نگار)فیڈرل  پبلک سروس کمیشن نے وزارت داخلہ کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی انسپکٹر (انویسٹی گیشن)اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

گیشن کی  بھرتی کے لیے 20 دسمبر تک درخواستیں طلب کر لیں۔  ایف پی ایس سی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر ایف /4/148/2022/آر/10-2021کے مطابق انسپکٹرز کی  کل 149 نشستو ں  میں سے 12 میرٹ پر بھرتی کی جائیں گی جبکہ  دیگر ڈومیسائلز پر بھرتی ہوں گی جن میں پنجاب کے لیے 75 سندھ رورل اربن کی 28کے پی کے کے لیے 17 بلوچستان کے لیے 9 سابق فاٹا کے لیے 4 گلگت بلتستان کے لیے 1 اور آزاد جموں وکشمیر کے لیے 3 نشستیں مختص ہیں امیدوار ایچ ای سی کی منظور شدہ یونیورسٹی کے بیچلر ڈگری ہولڈر ہوں گے جن کی عمر 20 سے 28 سال تک اور 5 سالہ بالا عمر  کی ریلیکسیشن ممکن ہو گی۔ایم سی کیو سکریننگ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تفصیلی امتحان کے لیے ایک ایک نشست کے لیے دس دس ٹاپرز اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے۔یہ اسامیاں بی ایس 16 کی ہیں جبکہ بی ایس 17 کے لیے 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن)کے لیے بھرتی ہو گی۔ ایف پی ایس سی کے نوٹیفیکیشن نمبر 4-149/2021/آر /10/2021کے مطابق ایچ ای سی کے ماسٹر ڈگری ہولڈر ز جن کی عمر 20 سے 28 سال تک ہے 5 سال کی اپر لمٹ کی عمر کی رعایت سے درخواستیں دے سکیں گے جو پنجاب کے لیے 5 سندھ رورل اربن کے لیے 2 کے پی پی بلوچستان کے لیے ایک ایک ہیں ابتداء ایم سی کیو سکریننگ ٹیسٹ کے بعد ایک ایک اسامی پر دس امیدوار اپر میرٹ والے  مزید حصہ لے سکیں گے دونوں اسامیوں کے منتخب امیدواروں کو پاکستان کے کسی مقام پر تعینات کیا جا سکے گا #

بھرتیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -