سردیوں میں بھی فورس لوڈشیڈنگ کاسلسلہ تیز، کاروبار بند

      سردیوں میں بھی فورس لوڈشیڈنگ کاسلسلہ تیز، کاروبار بند

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اپڈا کی جانب سے موسم سرما میں بھی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ زور پکڑ گیا ہے، لائن لاسز پورے کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں دوسری طرف کوٹ ادو کے اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

جا رہی ہے جسکی وجہ سے صارفین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں،صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے،بصورت دیگر شہری وپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے

بجلی غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -