غریب بزرگ کی خودسوزی، نشتربرن یونٹ میں جاں بحق

  غریب بزرگ کی خودسوزی، نشتربرن یونٹ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ) 8 بچوں کے 60 سالہ والد نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر  خود کشی کر لی، ریسکیو 1122 کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں جناح کالونی ڈھاکہ چوک کے رہائشی 60 سالہ غلام سرور نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گزشتہ شب پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی،ریسکیو زرائع کے مطابق خود سوزی سے متوفی کا 100 فیصد جسم جل گیا تھا،پڑوسیوں نے بچوں کا شور سن کر موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا جہاں سے اس کی تشویشناک (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
حالت کے پیش نظر اسے برن سنٹر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے،پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،پولیس کے مطابق متوفی غلام سرور نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں جن سے اس کے 8 بچے تھے،وہ لاہور کے ایک نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کر رہا تھا اور ایک روز قبل ہی واپس گھر آیا تھا،وہ تنگدستی اور غربت کی وجہ سے پریشان تھا اور غربت سے تنگ آ کر ہی اس نے خود سوزی کی ہے۔
جاں بحق