اپوزیشن کا انتشار پھیلاؤ ایجنڈا مسترد، محمد ندیم قریشی

  اپوزیشن کا انتشار پھیلاؤ ایجنڈا مسترد، محمد ندیم قریشی

  

ملتان (نیوز رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر 40 کی مختلف آبادیوں میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت سے گلیوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کی نئی لائن کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے موقع پر کہی۔ اس تقریب میں  مقامی رہنماشیخ عاصم اعجاز اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ قوم اپوزیشن کے ایجنڈے کو مسترد کر کے ترقی اور  خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 ترقیاتی کاموں سے چونگی نمبر 22، ولایت آباد اور گرد و نواح کے مکینوں کے سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل کی تنصیب کا بھی افتتاح کیا۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیجبکہ ماضی میں صرف مفاد پر مبنی سیاست کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیاکو عوامی مسائل سے  کوئی سروکار نہیں۔ اگر یہ ملک اور قوم سے مخلص ہوتے تو ملک 30 سالوں میں ترقی کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہوتا۔ ندیم قریشی نے کہا کہ کرپشن بچا مہم کی بدولت پی ڈی ایم رسوا ہو رہی ہے۔سب اپوزیشن جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں۔کرپٹ جماعتوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کا نصب العین عوامی خدمت اور علاقے کی خوشحالی ہے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -