نشترہسپتال، کورونا شبہ میں 7مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار

       نشترہسپتال، کورونا شبہ میں 7مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار

  

 ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

۔جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 928 تک برقرار رہی  ہے۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020  سے 05 دسمبر  2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928   ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 07 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 536 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 938 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  32 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  56 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل  28مریضوں میں سے 13 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -