ملتان، رحیم یارخان،چار افراد  میں ڈینگی وائرس کی تصدیق 

   ملتان، رحیم یارخان،چار افراد  میں ڈینگی وائرس کی تصدیق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،رحیم یارخان (وقائع نگار، بیورو ررپورٹ)نشتر ہسپتال ملتان  میں زیر علاج 02 مریضوں میں ڈینگی کی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 تصدیق، ڈینگی کے شبہ میں 03 مریض زیر علاج ہیں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 05 ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں  ملتان کے 01  اور مظفر گڑھ کے 01   مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شبہ میں 03 مریضوں کو نشتر ہسپتال داخل کیا گیا ہے جن کی  رپورٹس  کا انتظار ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 05 ہو گئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت 05مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 01مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ چہلیک نے چیف ایگزیکٹو  محکمہ صحت کی نشاندہی پر ڈینگی  کے سدباب بارے  نامکمل انتظامات کر نے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ رج کر لیا ہے۔پولیس چہلیک کے مطابق چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت کی جانب سے درخواست  موصول ہو ئی کہ  دوران سروے  ٹر سٹ پلازہ میں  نعیم نامی شخص  کی جانب ڈینگی کے ناقص  انتظامات کے گئے تھے جن پر مقدمہ درج کیا گیا۔آباد پور کی رہائشی 16 سالہ سفینہ بی بی اور خانپور کی 56 سالہ وقار انسا کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں تصدیق ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔
ڈینگی