سموگ، ایم ٹیگ ورنہ موٹروے پرکل سے گاڑیوں کا داخلہ بند 

  سموگ، ایم ٹیگ ورنہ موٹروے پرکل سے گاڑیوں کا داخلہ بند 

  

 ملتان (وقائع نگار) لاہور ہائی کورٹ احکامات کی روشنی میں موٹروے پر چلنے والی تمام گاڑیاں جن پر ایم ٹیگ نہ لگا ہو کو سات دسمبر  کے بعد موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ موٹروے حکام کے مطابق(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 فیصلہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس کریم نے یہ حکم نامہ جاری کیا اور اس میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایسی گاڑی جس پر ایم ٹیگ  (M-Tag) نا لگا ہو اسے موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نا ہوگی ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شاہراں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔ وہ تمام گاڑیاں جن پر M-Tag نہیں لگا وہ جلد از جلد M-Tag لگوائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اس سلسلہ میں سیکٹر ون۔یام فائیو کے تمام ٹال پلازہ جات پر بریفنگ آفیسر تمام گاڑیوں کو M-Tag بارے بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔

موٹروے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -