لودھراں میں  آپریشن،78 مفرور،368 ریکارڈ یافتہ گرفتار 

  لودھراں میں  آپریشن،78 مفرور،368 ریکارڈ یافتہ گرفتار 

  

 لودھراں (نمائندہ پاکستان)لودہراں پولیس ڈی پی او عبدالرؤف بابر کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف دن رات برسر پیکار ہے۔ضلعی پولیس کے دس تھانوں نے ماہ  ستمبر تا نومبر  3ماہ  میں 785 مفرور اشتہاری، 368 سابقہ ریکارڈ یافتگان اور423عدالتی مفروروں سمیت مختلف جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 اسلحہ برآمد کیا ہے۔ڈی پی اوعبد الرؤف بابر نے ماہ ستمبر تا نومبر 03ماہ کی پولیس کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں پولیس کی جرائم کے خاتمہ اور ملزمان کی گرفتاری پر بھرپور توجہ ہے۔ ضلعی پولیس نے  ستمبر تا نومبر 03ماہ  میں 11 گینگز کے29 ممبران گرفتار کرکے40 لاکھ37ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔منشیات کے215مقدمات کا اندراج کر کے54.815 کلو گرام چرس، 410بوتل/ٹین، 3945 لیٹر دیسی شراب، 638لیٹر لہن،10چالو بھٹیاں برآمد کیں اور13شراب نوش گرفتار کیے۔ تیز رفتاری کے281،گیس ری فیلنگ کے73، قمار بازی کے 12 مقدمات درج کر کے 61ملزمان گرفتار کیے،سانڈ ایکٹ کے15، LPG وہیکلز کے31،گداگری ایکٹ کے 41،پرائس کنٹرول کے 116،زرعی پانی چوری کے60،بجلی چوری کے 210،بھتہ خوری کا 02،خلاف ورزی احکام کے36مقدمات،جعلی زرعی ادویات 02,جعلی کھاد09،جعلی نمبر پلیٹ 02اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف 29مقدمات درج کئے گئے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -