وفاقی وزیر اطلاعات کا میجر  محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت

  وفاقی وزیر اطلاعات کا میجر  محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت

  

 اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میجر محمد اکرم شہید کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ     وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم جہلم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر)کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،  اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے 5دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 1971 کی جنگ کے دوران ہلی کے محاز پر میجر محمد اکرم شہید نے تمام مشکلات کے باوجود اپنے عزم اور حوصلے سے دشمن کا مقابلہ کیا،میجر محمد اکرم شہید جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے، چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید کی ملک و قوم کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خراج عقیدت

مزید :

صفحہ اول -