آصف زرداری کی سندھ ثقافت ڈے دن پر صوبہ کے عوام کو مبارکباد

      آصف زرداری کی سندھ ثقافت ڈے دن پر صوبہ کے عوام کو مبارکباد

  

کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے ثقافت کے دن پر صوبہ سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے والی قومیں اپنی تقافت پر فخر کرتی ہیں، سندھ امن،محبت کی دھرتی ہے۔ اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہاکہ سندھ کے بہادر بیٹوں نے اپنی دھرتی پر حملہ کرنے والوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔ سابق صدر نے کہاکہ ہمارے پیارے پاکستان میں بسنے والے عظیم ثقافتوں کے وارث ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں آباد سندھیوں کو ثقافت کا دن منانے پرمبارکباد دی۔

زرداری

مزید :

صفحہ اول -