سندھی کلچر ڈے پر اختلافات اور گروپ بندی مناسب نہیں: سعید غنی
کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آج تمام ٹی وی چینلز اور دوستوں کو ثقافت کا دن منانے کیلئے مکمل سہولت فراہم کی ہے، آج کے دن آپس کے اختلافات اور گروپ بندی کسی صورت مناسب نہیں ہے، انہوں نے یومِ ثقافت کے موقع پر تمام ٹی وی چینلز اور دیگر دوستوں کو مبارکباد دی،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ گروپس ایک دوسرے کیساتھ اختلاف کی وجہ سے دین محمد وفائی روڈ بلاک رکھنا چاہتے ہیں، تمام چینلز کو آپس کے اختلافات بھلا کر سندھ کی ثقافت سے محبت کے اظہار کے پروگرام جاری رکھنے چاہئیں،سعید غنی کا کہناتھا کہ حلیم عادل شیخ جیسے لوگوں کا وتیرہ ہے کہ جہاں دھواں نکلتا ہے وہاں پیٹرول چھڑکتے ہیں، ثقافت والے دن بھی ثقافت پر سیاست کرنا افسوس کی بات ہے،سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ چند گروپس کے آپس کے اختلافات میں سندھ حکومت کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے، ہم نے تمام نیوز چینلز اور گروپس کو سہولت اور سیکیورٹی فراہم کی ہے، امید ہے کہ آج کے دن کوئی غیر مناسب بات نہیں ہوگی۔
سعید غنی