آئے روز عوام کی شمولیت پی ٹی آئی کی مقبولیت کا ثبوت ہے: کامران بنگش

      آئے روز عوام کی شمولیت پی ٹی آئی کی مقبولیت کا ثبوت ہے: کامران بنگش

  

       پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نئے ورکرز کا آنا ہماری پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،بلدیاتی انتخابات میں ہمارے سارے امیدوار کامیاب ہوں گے،ہمارے مقابلے میں کوئی جماعت نہیں ہے ان خیالات کا اظہا ر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پشاور پریس کلب میں چترال جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن اور جماعت کے ضلعی رہنما ظہیر الدین کی پی ٹی ائی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے جماعت اسلامی چترال کے رہنما پچھلے 30سال تک جماعت اسلامی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے جبکہ وہ چترال پریس کلب کے صدر بھی رہے ہیں شمولیتی تقریب سے ظہیر الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت وزیراعظم عمران خان کا وژن دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر شمولیتی تقریب میں کثیر تعداد میں شامل ہونیوالے ظہیر الدین کے دوستوں نے شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے۔ 

مزید :

صفحہ اول -