نکاسی آب کے اہم منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے: فیصل امین گنڈاپور

نکاسی آب کے اہم منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے: فیصل امین گنڈاپور

  

         پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور نے گزشتہ شام ڈیرہ اسماعیل خان کے اچانک دورے کے دوران حفظانِ صحت کی مختلف سکیموں کا معائنہ کیا ڈیرہ شہر میں میونسپل سروسز پروگرام (ایم ایس پی) کے تحت ایک سیوریج سکیم کے معائنے کے دوران مقامی لوگوں کی نشاندھی پر انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ نکاسی آب کے اس اہم منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ نہ صرف شہری حفظان صحت کے اس منصوبے سے بروقت مستفید ہوں بلکہ شاہراہوں پر مقامی لوگوں اور ٹریفک کی آمد و رفت بھی بحال ہو فیصل امین گنڈاپور نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایم ایس پی کے تحت شہر کا بیشتر نکاسی نظام زیر زمین چلا جائے گا اور اسکی بدولت شاہراہوں اور گلی کوچوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا تاہم انہوں نے اپنے محکمے کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے ٹھیکے دینے سے پہلے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کو پابند بنایا جائے کہ وہ دن رات کام کرکے سکیم کی وقت مقررہ سے پہلے معیاری تکمیل یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر بلدیات نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان اور ملک کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا انکے محبوب لیڈر عمران خان کا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے تمام عوامی نمائندے پوری تندہی سے کوشاں ہیں قبل ازیں وزارتِ بلدیات، انتخابات اور دیہی ترقی کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈیرہ شہر آمد پر اہل علاقہ نے صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر لوگوں نے انہیں اور انکے ہمراہ آئے انکے بھائی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو پھولوں کے ہار پہنائے اور فلک شگاف خیرمقدمی نعروں کے ساتھ گاڑیوں کے جلوس میں انہیں اپنے آبائی گھر پہنچایا گیا اس موقع پر مقررین نے واضح کیا کہ وہ ان دونوں بھائیوں کو اپنے ہر دلعزیز وزیر اعظم عمران خان کے پرخلوص نمائندے سمجھتے ہیں اور اسی بناء ڈیرہ شہر سے دیگر منافق سیاستدانوں اور پارٹیوں کا جنازہ نکال دیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور نے بھی یقین دلایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کے الیکشن کے ایک روز کے دوران تکلیف کرکے انہیں ووٹ دینے کا صلہ وہ انکی پانچ سال بے لوث خدمت کی شکل میں دیں گے اور عوام کے مفاد پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -