وزیراعظم کے ٹائیگر زمتحد، چوروں کو بھاگنے نہیں دیں گے: عاطف خان 

وزیراعظم کے ٹائیگر زمتحد، چوروں کو بھاگنے نہیں دیں گے: عاطف خان 

  

       مردان (بیورورپورٹ) صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے کہاہے کہ چوروں لٹیروں کو بھاگنے نہیں دیں گے بیٹ کامیابی کانشان ہے وزیراعظم عمران خان کے ٹائیگرز متحد ہیں وہ اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے جس سے رکن اسمبلی ظاہرشاہ طورو اور مئیر شپ کے امیدوار لخکرخان اورتحصیل گڑھی کپورہ کے چیئرمین شپ کے میدوار شاہ فیصل خان نے بھی خطاب کیا عاطف خان نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے چوروں اورلٹیروں نے ملک کو قرضوں تلے ڈبویا اداروں کو تباہ کیا ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزادکیا پوری دنیا میں پاکستان کے تشخص کو بحال کیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے بیٹ کے وار سے کوئی بچ کر نہیں جائیں گے عمران خان کے ٹائیگرز گلی گلی اور کوچے کوچے میں چوروں لٹیروں کا پیچھا کریں گے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی کارکن اپنے چھوٹے موٹے تلخیاں اور اختلافات بھلاکر ملک لوٹنے والوں کے خلاف متحد ہوں کارکنوں نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف کے حق میں نعرہ بازی کی۔ 

مزید :

صفحہ اول -