سفارتخانوں کومالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد،ترجمان دفتر خارجہ 

 سفارتخانوں کومالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد،ترجمان دفتر خارجہ 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) دفتر خارجہ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مالی مشکلات کے حوالے سے خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلی خبریں بے بنیاد ہیں۔اپنے بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ تمام پاکستان مشنز کو متعلقہ مالیاتی اور بجٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مطلوبہ وسائل فراہم کیے جاتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دفترخارجہ

مزید :

صفحہ اول -