عوام ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی و بیروز گاری کا راستہ روکیں: شہباز شریف

عوام ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی و بیروز گاری کا راستہ روکیں: شہباز ...

  

         لاہور (نمائندہ خصوصی) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں،اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ این اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں۔عوام باتوں، دعوں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ  جوق درجوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردا ر ادا کریں۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -