کھاریاں میں خون کی ہولی، دوسگی بہنوں سمیت 4افراد قتل، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

کھاریاں میں خون کی ہولی، دوسگی بہنوں سمیت 4افراد قتل، بچہ معجزانہ طور پر ...

  

       کھاریاں (این این آئی) کھاریاں میں خون کی ہولی، دو سگی بہنوں سمیت 4 افراد قتل  مقتولین میں  23 سالہ ربیعہ بی بی اسکا خاوند اسرار مْرتضیٰ ساکن موہری شریف کھاریاں جوکہ مقامی پرائیویٹ کالج میں لیکچرار ہے، 21 سالہ زینب بی بی اور اسکا خاوند نعمان رؤف ساکن خانپور سرائے عالمگیر شامل ہیں جبکہ ڈھائی سالہ بچہ یحییٰ اسرار معجزانہ طور پر محفوظ رہا افسوسناک واقعہ کھاریاں کے مصروف علاقے ڈنگہ روڈ پھاٹک کے نزدیک ثاقب پلازہ کے فلیٹ میں پیش آیا، کمرے کی کنڈی بھی اندر سے بند تھی اور دروازے کو کاٹ کر نعشوں کو باہر نکالا گیا  ذرائع کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا، ڈھائی سالہ بچہ دو دن تک نعشوں کے پاس موجود رہا اور ہفتے کی صبح اس نے کھڑکی میں آکر شور کیا تو پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات محمد عمر سلامت، ایس پی چوہدری عمران رزاق، ڈی ایس پی کھاریاں افتخار احمد تارڑ، ایس ایچ او کھاریاں فراست اللّہ چٹھہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر واقعہ کی خبر سنکر علاقہ بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے مقتول بہنوں کی والدہ پروین اختر زوجہ محمد یعقوب کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 4افراد قتل 

مزید :

صفحہ آخر -