پی پی، ن لیگ کااپنے اپنے پولنگ ایجنٹس کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام  

 پی پی، ن لیگ کااپنے اپنے پولنگ ایجنٹس کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام  

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد اپنے پولنگ ایجنٹس کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیکو روڈ پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹس کی نان چنے،سری پائے،انڈا،کوفتہ،حلوہ پوری اور چائے سے تواضع کی گئی۔رہنماؤں نے پولنگ ایجنٹس کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 پرتکلف ناشتہ

مزید :

صفحہ اول -