کراچی میں 2 ملازمین مالکن کو باندھ کرگھرکا قیمتی سامان لے اڑے

کراچی میں 2 ملازمین مالکن کو باندھ کرگھرکا قیمتی سامان لے اڑے
کراچی میں 2 ملازمین مالکن کو باندھ کرگھرکا قیمتی سامان لے اڑے

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان راحت فیز7 کے بنگلےمیں گذشتہ شب بڑی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گھرکے 2 ملازمین زیورات، قیمتی گھڑیاں اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، ملازمین مشین گن، پستول اور گاڑی بھی ساتھ لےگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملازمین نےگھر میں موجود مالکن کو رسیوں سے باندھ کر سامان لوٹا، متاثرہ فیملی کے بقیہ لوگ بیرون ملک مقیم ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واردات میں چوری کی گئی گاڑی سپرہائی وے سے برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -