بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہونے والے شوہر وکی کوشل کے گھر روانگی کی ویڈیو وائرل، سفید رنگ کی ساڑھی میں کیسی دکھ رہی ہیں ؟ جانئے 

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہونے والے شوہر وکی کوشل کے گھر روانگی کی ویڈیو ...
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہونے والے شوہر وکی کوشل کے گھر روانگی کی ویڈیو وائرل، سفید رنگ کی ساڑھی میں کیسی دکھ رہی ہیں ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی سٹار جوڑی کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی قریب آتے ہی دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار جوڑے کی جانب سے تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں کترینہ کیف کو بھارت کی معروف ڈیزائنر کے گھر دیکھا گیا، اس کے علاوہ کترینہ کی بہن اور والدہ کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ شاپنگ سینٹر کے باہر دکھائی دی گئیں۔اب گزشتہ شب کترینہ کیف کو اپنے ہونے والے شوہر وِکی کوشل کے ممبئی کے گھر میں جاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

اداکارہ نے سفید رنگ کی ساڑھی ملبوس کی ہوئی تھی اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وِکی کے گھر پہنچیں۔اس سے قبل وِکی کوشل بھی کچھ دن پہلے کترینہ کے گھر گئے تھے جس پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں شادی کی رسومات اور انتظامات کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ کو راجستھان میں ہوگی۔

مزید :

تفریح -