جنوبی کوریا میں بھی  سیالکوٹ واقعے پر غم و غصے کا اظہار

جنوبی کوریا میں بھی  سیالکوٹ واقعے پر غم و غصے کا اظہار
جنوبی کوریا میں بھی  سیالکوٹ واقعے پر غم و غصے کا اظہار

  

سیول (رضا شاہ) کوریا کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت اور تین مرتبہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیالکوٹ واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مدثر علی چیمہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف چل پڑا ہے اور ہم اپنی بنیادی اقدار کو بھول چکے ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ معاشرے سے شرم، حیا اور صبر کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ہم اتنے جذباتی ہیں کہ نتائج کی پرواہ نہیں کرتے اور ہم خود ہی فیصلے کرنے کے بعد اُن پر عمل شروع کر دیتے ہیں۔ مدثر علی چیمہ نے مذہبی اکابرین سے درخواست کی کہ جمعہ کے خطبے میں خصوصی طور پر ہماری اصل ثقافت جو کے صبر و تحمل ہے کا سبق دیا جائے۔

مدثر علی چیمہ نے سیالکوٹ واقعے کو سب کیلئے باعثِ شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک غیر ملکی مہمان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ انتہائی قبلِ شرم حرکت ہے۔ مدثر علی چیمہ نے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ مجرمان کو نشانِ عبرت بنانا ضروری ہے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی چاہئے کہ عوام کو تحمل کا درس دیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -