پاکستان جرنلسٹس فورم  نے متحدہ عرب امارات کا پچاسواں قومی دن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منایا

 پاکستان جرنلسٹس فورم  نے متحدہ عرب امارات کا پچاسواں قومی دن پاکستان ...
 پاکستان جرنلسٹس فورم  نے متحدہ عرب امارات کا پچاسواں قومی دن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان جرنلسٹس فورم  نے متحدہ عرب امارات کا پچاسواں قومی دن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منایا جس میں پی جے ایف اورپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداران نے حصّہ لیا.

یو اے ای کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں  پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد ، سہیل خاور ، عارف شاہد، اعجاز  گوندل، راجہ اسد، بابر وحید، ارشد  انجم، طاہر منیر طاہر، جمیل خان، احمد قریشی، خالد گوندل، سعدیہ عباسی ،اور زمرد بونیری نے جبکہ  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی طرف سے اسداللہ خان، محسن البنا ، ہارون رشید اور ڈاکٹر شاہد زمان  نے شرکت کی. اس موقع پر یو اے ای کی گولڈن جوبلی کا کیک کاٹا  گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی . تقریب کےدوران یو اے ای کی تعمیر و ترقی کے بارے سب نے اپنے خیالات بیان  کیے. متذکرہ شرکا   تقریب نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام   کو گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں  کا اظہار  کیا.

پی جے ایف کے صدر اشفاق احمد نے بتایا کے  متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی تقریبات سرکاری سطح پر  سارا سال جاری رہیں گی لہذا   پی جے ایف نے بھی فیصلہ کیا ہے کے ہم بھی ہرماہ  ایک تقریب منعقد کیا کریں گے.  پی جے ایف کی  ماہانہ تقریب میں ہر ماہ  کسی خاص شخصیت کو بلایا جائے گا. اس موقع پر سعدیہ  عباسی کو یو اے ای کا قومی ترانہ  اردو زبان  میں ترجمہ کر کے پیش کرنے پر مبارکباد  دی گئی  اور ان کی کاوش کو سراہا گیا.

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداران نے پاکستان جرنلسٹس فورم کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ساتھ بارہ  سال پورے ہونے پر  پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان کو مبارکباد دی. پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ارکان نے کہا کے   پاکستان جرنلسٹس فورم نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے کاز  کو آگے بڑھانے کے لیے بہت ساتھ دیا ہے جس پر ہم  پاکستان جرنلسٹس فورم کے مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کے  پاکستان جرنلسٹس فورم کا تعاون   آیندہ بھی ہمارے ساتھ رہے گا.