شعیب ملک نے بابراعظم سے ان کی پسندیدہ بھابھی کا نام پوچھا تو انہوں نے کس کا نام لیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے فیورٹ بھابھی کا نام بتانے پر ثانیہ ان سے کچھ ’خفا خفا‘ نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور بابر اعظم کے ورچوئل انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب نے بابر سے ان کی فیورٹ بھابھی کے بارے میں پوچھا۔
View this post on Instagram
شعیب نے بابر سے پوچھا کہ کوئی ایک فیورٹ بھابھی کا نام بتائیں ؟ سوال کرنے کے بعد شعیب نے بابر کو تنبیہ بھی کی کہ دھیان سے نام لینا سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔
شعیب کے سوال پر بابر نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا۔
بابر کے جواب پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کچھ خفا خفا نظر آئیں اور انہوں نے کپتان سے شکوے بھی کیے۔
View this post on Instagram
ثانیہ نے شعیب کے سوال کے جواب میں پہلے بابر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور ساتھ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے ہیں اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟