یو اے ای کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دبئی میں مسلم لیگ ق کی طرف سے تقریب کا انعقاد

یو اے ای کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دبئی میں مسلم لیگ ق کی طرف سے تقریب کا ...
یو اے ای کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دبئی میں مسلم لیگ ق کی طرف سے تقریب کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) یواےای کی گولڈن جوبلی کےموقع پردبئی میں پاکستان مسلم لیگ ( ق) دبئی کی طرف سے   ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) یواےای کے صدر رائےشیرعلی کھرل پاکستان مسلم لیگ (ق) دبئی کے صدر میاں عمران عاطف، رائے گل شیر، وسیم اکبر، چوہدری امانت علی، جعفربلوچ، میاں کامران، چوہدری آصف، عمر  بلوچ، خادم حسین، چودھری عاشق  نواز، مسز عظمت  خواجہ، فوزیہ  بلوچ، عمران عاطف ،وسیم اکرم، چودھری امانت، میاں  کامران، غفار بلوچ، عبدالمجید  و دیگر لوگوں اور پارٹی ورکرز نے بھی شرکت کی. اس پرمسرت موقع پر شیخ بدر عبدالرحمان مہمان خصوصی تھے .  

پاکستان مسلم لیگ (ق) یواےای کے صدر رائےشیرعلی کھرل نےشرکاء سے  خطاب کرتے ہے کہا کہ ہم اپنے اماراتی بھائی بہنوں  کے ساتھ یواےای کا پچاسوا ں قومی دن مناتے ہوے  فخر محسوس کر رہے ہیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. اس موقع پریواےای کی گولڈن جوبلی کا کیک بھی کاٹا  گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی.  تقریب کےمہمان خصوصی شیخ بد ر الحسنی نے یواےای کے لیے اس قدر نیک جذبات رکھنے پر  میزبانوں اور شرکا تقریب  کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر یواےای کی  ترقی و خوشحالی، اور پاک امارت دوستی کی مضبوطی کے لیےدعا  بھی کی  گئی.

مزید :

تارکین پاکستان -