سی پیک کی پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

سی پیک کی پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید
سی پیک کی پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

  

گھوٹکی (ویب ڈیسک) ڈاکؤوں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور ماتھیلو میں جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ  ڈاکؤں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر اچانک حملہ کردیا،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -گھوٹکی -