سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے2 ڈرون مار گرائے

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے2 ڈرون مار گرائے
سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے2 ڈرون مار گرائے

  

ریاض (ویب ڈیسک) عرب اتحاد نے  یمن سے  سعودی عرب کی طرف بھیجےگئے دونوں ڈرون کوئی نقصان پہنچانے سے قبل ہی تباہ کردیئے گئے ،  تباہ کئے گئے دونوں ڈرون کا ملبہ یمن کے علاقے میں گرا۔

ترجمان کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی باغیوں نے ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کونشانہ بنانے کی کوشش کی جسے سعودی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔حوثی باغی ڈرون اورمیزائل حملوں سے اکثر سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحاد کی کارروائیاں جاری ہیں اورمتعدد حوثی باغیوں کو ہلاک اوران کے ٹھکانوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -