پاک بھارت بارڈر پر پاکستانی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا گیا؟ ہر کوئی حیران

پاک بھارت بارڈر پر پاکستانی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، نومولود کا نام کیا ...
 پاک بھارت بارڈر پر پاکستانی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا گیا؟ ہر کوئی حیران

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاک بھارت واہگہ اٹارری بارڈر پر پھنسے  پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ہی 'بارڈر' رکھ دیا،  نیمبو بائی اور بالم رام کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے۔

بالم رام نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لا ک ڈاؤن سے قبل 98 دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے علاوہ یاترا پر ہندوستان آئے تھے،  اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے۔جیو نیوز کے مطابق  بالم رام کے مطابق ان کے گھر 2 دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی ’بارڈر‘ رکھ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020ء میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -