سردار تنویر الیاس  کا سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید پائلٹس کو خراج عقیدت

سردار تنویر الیاس  کا سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید پائلٹس کو خراج عقیدت
سردار تنویر الیاس  کا سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید پائلٹس کو خراج عقیدت

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے پاک فضائیہ کے سیاچن ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹس  میجرعرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک و قوم کا سر فخر سے بلند رکھا۔  پاک فضائیہ دنیا کی سب سے  بہترین ائیر فورس ہے جس نے 1965ء کی جنگ ہو یا ہندوستان کی جانب سے فروری 2019 میں ایل او سی کی خلاف ورزی، وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو شکستِ فاش دی ہے۔

شہید پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا  کہ  پاک فضائیہ نے ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی جو لازوال تاریخ رقم کی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ جس قوم کے جوان اپنی فورسز میں جام شہادت نوش کرنے کے لیے بھرتی ہوں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -