دہشت گردی پر پکا ہاتھ نہ ڈالاگیا تو بہت مسائل ہو نگے ، وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان 

دہشت گردی پر پکا ہاتھ نہ ڈالاگیا تو بہت مسائل ہو نگے ، وزیر داخلہ شیخ رشید کا ...
دہشت گردی پر پکا ہاتھ نہ ڈالاگیا تو بہت مسائل ہو نگے ، وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگردہشتگردی پر پکا ہاتھ نہ ڈالا گیا تو بہت مسائل ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر بہت افسوس ہوا،اگرقانون پرعمل نہیں ہوگا تو بہت مسائل ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں میڈیا ہاوس کے سہارے چل رہی ہیں ،گراونڈ پر اپوزیشن کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔پہلی بار ایسا ہوا کہ گزشتہ روز حلوے اوربریانیاں پڑے رہ گئے۔

 شیخ رشید نے سیاچن میں پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گرنے پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے حادثے میں شہید میجر عرفان برچا اور شہید میجر راجا ذیشان جہانزیب کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کی قربانی قبول فرمائے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری تمام د±عائیں اور ہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

مزید :

قومی -