سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، اس ملزم کا سانحہ میں کیا کردار  ادا تھا؟ اہم تفصیلات  سامنے آگئیں

سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، اس ملزم کا سانحہ ...
سیالکوٹ واقعہ، پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، اس ملزم کا سانحہ میں کیا کردار  ادا تھا؟ اہم تفصیلات  سامنے آگئیں

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث  انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی  کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے سانحہ کے وقت پریانتھا کمارا کی نعش پر پٹرول چھڑکا اور نعش کی بے حرمتی میں ملوث رہا، ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر راولپنڈی جانے والی بس میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے مگر وہ ہر بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیتا تھا۔پولیس اب تک سانحہ سیالکوٹ میں 132 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -