رحیم یار خان میں ایک ہی گھر کی 4خواتین کو قتل کردیا گیا

رحیم یار خان میں ایک ہی گھر کی 4خواتین کو قتل کردیا گیا
رحیم یار خان میں ایک ہی گھر کی 4خواتین کو قتل کردیا گیا

  

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)تھانہ کوٹسمابہ کی حدود مو مبارک موڑ کے قریب ایک ہی گھر کی چار خواتین کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اور اسکی تین بیٹیوں کو قتل کیا گیا ہے،مبینہ طور پر ملزم نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کو قتل کیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے  رحیم یار خان میں 4 خواتین کے قتل کے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق دو ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو موقع پر پہنچنے اور فرانزک شواہد کی مدد سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -