ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز سے چھلانگ لگانے والا شخص گرفتار، یہ حرکت کیوں کی؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

 ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز سے چھلانگ لگانے والا شخص گرفتار، یہ حرکت کیوں کی؟ ...
 ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز سے چھلانگ لگانے والا شخص گرفتار، یہ حرکت کیوں کی؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز سے چھلانگ لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فوئنکس میں پیش آیا جہاں مسافر ہوائی جہاز فوئنکس سکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک گیٹ پر کھڑا تھا جب 30سالہ ڈینیئل رمیئرز نامی شخص نے جہاز سے چھلانگ لگا دی۔

ڈینیئل کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ریاست کولوریڈو میں ملازمت کرتا تھا تاہم اب وہ واپس نوکری پر نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ اس کے بقول اب وہاں اس کی جان کو خطرہ تھا، یہی وجہ تھی کہ اس نے جہاز سے چھلانگ لگائی۔ڈینیئل کے گھروالوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ ذہنی بیماری ’سکیزوفرینیا‘ کا شکار بھی ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بیماری ان کی فیملی میں بہت پائی جاتی ہے۔ 

ڈینیئل نے جہاز میں سوار ہونے کے بعد اپنی والدہ پیڈیلا کو ویڈیو کال بھی کی تھی جس میں اس نے بتایا کہ اسے کسی سے خطرہ ہے اور چھپتا پھر رہا ہے۔ حکام کے مطابق جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد بھی وہ ادھر ادھر بھاگ رہا تھا اور خود کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔جہاز سے چھلانگ لگانے سے ڈینیئل کی ایک ٹانگ پر چوٹ لگی تھی۔ اسے گرفتار کرنے کے بعد فوئنکس ہسپتال لیجایا گیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -