پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا
پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

  

اسلام (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ 23 مارچ کو شروع ہوگا۔مارچ کے شرکا جمعہ کی نماز اسلام آباد میں پڑھیں گے۔لانگ مارچ ایک دن کا ہوگا  یا زیادہ دن کا اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ملک کے ہر کونے سے لوگ اسلام آباد میں آئیں گے۔عوام اسلام آباد کی طرف آئیں گے اور یہ بہت بڑا مظاہرہ ہوگا۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں دھاندلی کی پیداوار حکومت وجود میں آئی۔عوام مہنگائی اور بدامنی کی صورت میں حکومت کو برداشت کررہے ہیں۔حکومت عوامی حمایت سے محروم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا کارڈ ہمارے پاس ہے جب بہتر سمجھیں گے  یہ کارڈ استعمال کریں گے۔احتجاج کی حکمت عملی کو طے کرنے کے لیے صوبائی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے۔اویس شاہ نورانی سندھ میں پی ڈی ایم کا اجلا س بلائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس طرح کے واقعہ کی کسی بھی طرح سے سپورٹ نہیں کی جاسکتی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -