مسحور کن نظارہ دینے والے خزاں کے پتوں کا گلگت کے لوگ کیا کرتے ہیں؟

مسحور کن نظارہ دینے والے خزاں کے پتوں کا گلگت کے لوگ کیا کرتے ہیں؟
مسحور کن نظارہ دینے والے خزاں کے پتوں کا گلگت کے لوگ کیا کرتے ہیں؟

  

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں خزاں کے موسم میں درختوں کے رنگ برنگے پتے مسحور کن نظارہ دیتے ہیں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ یہی پتے مقامی لوگوں کی نظر میں بھی ایک نعمت ہوتے ہیں مگر کسی اور حوالے سے ۔ جب موسم سرما کے لیے ایندھن مہیا کرنے کا مرحلہ آتا ہے تو یہی رنگ برنگے پتے مقامی لوگوں کے کام آتے ہیں۔ جب یہ پتے درختوں سے جھڑتے ہیں تو لوگ انہیں اکٹھا کر کے محفوظ کر لیتے ہیں اور سردی کے موسم میں انہیں بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں۔

خپلو کے گاﺅں گربونگ کے رہائشی 68سالہ محمد جعفر نے اس حوالے سے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہم درختوں سے گرنے والے ان خشک پتوں کو ضائع نہیں کرتے کیونکہ یہ سردیوں میں ہماری ایندھن کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ محمد جعفر اپنے گاﺅں کی ویلفیئر کمیٹی کا رکن ہے۔ ان پتوں کو اکٹھا کرنے اور گھروں میں تقسیم کرنے کی ذمہ دار بھی یہی کمیٹی ہے۔ محمد جعفر کا کہنا تھا کہ ”لوگوں کے لیے یہ محض ناکارہ پتے ہوں گے مگر ہمارے لیے یہ سب سے بڑی نعمت ہیں۔ ہمارے گاﺅں میں 130گھر ہیں اور سردیوں میں یہی پتے ان تمام گھروں کو گرم رکھنے کے کام آتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -