بھارت نے پاکستان کے کتنے سفارتکاروں کو ویزے جاری کردیے؟ 2019 کے بعد اہم پیشرفت

بھارت نے پاکستان کے کتنے سفارتکاروں کو ویزے جاری کردیے؟ 2019 کے بعد اہم پیشرفت
بھارت نے پاکستان کے کتنے سفارتکاروں کو ویزے جاری کردیے؟ 2019 کے بعد اہم پیشرفت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی ماہ کے توقف کے بعد ایک بار پھر پاکستان اور بھارت نے باہم سفارتی ویزے جاری کرنے شروع کر دیئے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق 5اگست 2019ءکے بعد یہ دوسری بار دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سفارتی خلاءبھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے اقدام کے بعد پیدا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق سفارتی عملے کو اکتوبر تک جمع کرائی گئی درخواستوں پر ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی سفارتی حکام کو مجموعی طور پر 20ویزے جاری کیے ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے بھارتی سفارتی عملے کے لیے چھ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔دونوں ممالک کی جانب سے آئندہ دنوں میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کے لیے مزید ویزے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -